برطانیہ میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے کیسز میں اضافہ، لاک ڈاﺅن میں توسیع کا امکان

برطانیہ میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، اسکاٹش اسٹڈی کے مطابق کورونا کی ڈیلٹا قسم دیگر اقسام سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ڈیلٹا کورونا وائرس سے برطانیہ میں مریضوں کے اسپتال میں داخلے کا خطرہ دگنا ہوگیا ۔ اسکاٹش اسٹڈی کے مطابق ویکسین کی دو خوراکیں ڈیلٹا وائرس سے بہت حد تک تحفظ فراہم کرتی ہیں۔دریں اثنا ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث برطانیہ میں لاک ڈاﺅن میں توسیع کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن