پی ایس ایل 6: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو فتح کے لیے 159 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو فتح کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور میچ کے دوسرے ہی اوور میں جیمز فالکنر نے عثمان خان کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ تاہم بہترین آغاز کے باوجود اعظم اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور 33 رنز بنانے کے بعد جیمز فالکنر کی وکٹ بن گئے جبکہ اسی اوور میں آسٹریلین باؤلر نے نواز کو بھی چلتا کردیا۔اختتامی اوورز میں سرفراز احمد نے چند بڑے شاٹس لگائے جس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ 

ای پیپر دی نیشن