اقوال زریں

٭’’جس کسی نے مجھے ایک لفظ بھی پڑھایا وہ میرا استاد ہے‘‘۔
(حضرت علی ؓ)
٭’’جو علم کو دنیا کمانے کے لیے حاصل کرتا ہے علم اس کے قلب میں جگہ نہیں پاتا۔‘‘
امام ابو حنیفہ 
٭’’جب خلقت کے پاس آؤ تو زبان کی نگہداشت کرو‘‘
حضرت لقمان ؑ
٭’’اللہ تعالٰی نے اشیاء کی حقیقت کا علم تم سے چھپا لیا ہے، اس لیئے کوئی چیز تمہیں اچھی لگے یا نہ لگے، اس کے خلاف نہ کہو‘‘۔
(شیخ عبد القادر جیلانی)
 ٭’’دین کی اصل عقل، عقل کی اصل علم اور علم کی اصل صبر ہے، لہذا صبر کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑو‘‘۔
(شیخ عبد القادر جیلانی)
٭’’خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش رہے‘‘۔
(واصف علی واصف)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نظم
احتیاط کرو توبہ کرو
محمد ایوب ساگر
خیال رکھنا ہی اچھا ہے
بس نسخہ یہی اچھا ہے
مجمع سے تم بچ کے رہنا
آپس میں بھی ہٹ کے رہنا
ہاتھ ہمیشہ صاف ہی رکھنا
تن من کو پاک ہی رکھنا
قانون کی تم پابندی کرنا
ملنے میں حد بندی کرنا
بیماری سے دور رہو گے
خوش اور مسرور رہو گے
اللہ سے بھی ڈرنا ہر دم
کام اچھے ہی کرنا ہر دم
ذات پاک معاف کرے گی
وہ پورا انصاف کرے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نام کیپشن
ایمن عمر،اسلام آباد
انعمتا،اسلام آباد
محمد عماراورمیرب فاطمہ ،ملتان
اقصی رانی سالگرہ کے موقع پر کزنز کے ہمراہ
حوریہ،اسلام آباد
سیدہ مریم تاج،اسلام آباد


 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...