کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور وزارت زراعت نے بتایا کہ صوبہ خوست کے جنگلات میں آتشزدگی کے باعث کافی مالی نقصان ہوا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی وزارت کے ترجمان محمد نسیم حقانی نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ادارے، مقامی لوگوں اور رفاحی اداروں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ وزارت زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کے ترجمان مصباح الدین محسن نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا، 30 ایکڑ اراضی جل گئی، درخت مکمل طور پر نہیں جلے صرف درختوں کے پتے اور شاخیں جل گئیں۔ تاہم، صوبہ خوست کے متعدد رہائشیوں کا کہنا ہے کہ آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
خوست کے جنگلات میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: وزارت ڈیزاسٹر منیجمنٹ
Jun 15, 2022