احمد خانزئی میں ایف سی کا فری میڈیکل کیمپ،مفت راشن بھی تقسیم

چمن(نامہ نگار) پاک افغان سرحدی علاقے احمد خانزئی کے عوام  کے لئے فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) کی طرف سے  مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔ ایف سی کے طبی عملے نے خواتین اور بچوں سمیت  بڑی تعداد کو  لیب ٹیسٹ اورمفت ادویات کی سہولت مہیا کی۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے 210 مریض بشمول 88 بچے اور 59 خواتین کا معائنہ کیا۔ مفت طبی کیمپ کے دوران ایف سی حکام نے ضرورت مند خاندانوں میں مفت راشن کے 30 پیکٹ بھی تقسیم کیے۔ مقامی لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ایف سی بلوچستان نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن