کھاد، گندم، آٹا،چینی،گھی کسی صورت سمگل نہیں ہونے دینگے: ڈپٹی کمشنر نصیر آباد

نصیرآباد(نامہ نگار)کھاد گندم آٹا چینی گھی کی سمگلنگ کسی صورت نہیں ہونے  دیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین کھوسہ اسسٹنٹ کمشنر حدیبیہ جمالی ایف سی کے میجر حسن محکمہ خوراک اور زراعت توسیع کے نمائندگان اجلاس میں شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے یوریا کھادگندم آٹا چینی اور گھی کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت احکامات دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن