گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کا تحصیل آفس کی رجسٹریشن برانچ، دیہی مراکز مال، ریکارڈ روم، اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیااور سٹاف کی حاضری، سائلین کو فراہم کی جانے والی سروسز اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا انہوںنے کہا کہ ریونیو سروسز کی فراہمی میں شفافیت اور آسان رسائی کو ممکن بنانا ان کی اولین ترجیحات میں ہے کرپشن اور سائلین سے بد اخلاقی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے دورہ کے دوران سائلین کے مسائل بھی سنے اوران کے بیٹھنے کیلئے انتظارگاہ بنانے کی ہدایت کی۔دریں اثناء پی ایم اے گوجرنوالہ کے وفدنے صدر ڈاکٹر سجاد مصطفی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر سے ملاقات کی اور انسی نریٹرکی غیر موجودگی کی وجہ سے کلینکس، لیبارٹریز اور ہسپتالوں کے لئے پیدا مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔وفد ارکان نے کہا کہ وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کا بجٹ بڑھاکر اس کی سروسز میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال میں موجودہ سہولیات اور دن رات کام کرنے والیڈاکٹر وں اور عملے کی خدمات کو سراہا وفد میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نیئر عمران حیدر، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر بلال نواز چیمہ، سینئر ارکان ڈاکٹر میاں زاہد محمود، ڈاکٹر آصف جاوید اور سابق صدر ڈاکٹر عثمان ظفر ڈار شامل تھے۔علاوہ ازیں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سائرہ عمرنے کہاکہا کہ جون کے آخری ہفتے شدید بارشوں کی پشین گوئی ہے، اربن فلڈنگ سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں، املاک کے تحفظ کیلئے واسا، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز، لوکل گورنمنٹ ڈرینز اور سیوریج نالوں کی صفائی کا عمل جلد مکمل کریں، مشینری آپریشنل رکھیں۔
ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نے تحصیل آفس کی برانچوں کا دورہ کیا،سروسز کا معائنہ
Jun 15, 2022