کابل(آئی این پی ) پاکستان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بنائے گئے محمد علی جناح ہسپتال کو افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 14 جون 2022 کو پاک افغان تعاون فورم کے زیر انتظام جناح ہسپتال کابل کو افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ جذبہ خیر سگالی کے تحت اسپتال کے عملے میں ایک ماہ کی تنخواہیں تقریبا 52 ہزار امریکی ڈالر بھی تقسیم کی گئیں۔ یونیورسٹی آف لاہور اور افغان وزارت صحت کے درمیان کابل کے محمد علی جناح اسپتال میں مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے اور اس موقع پر پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور افغانستان کے وزیر صحت قلندر امداد بھی موجود تھے۔ مفاہمت کی یادداشت کے تحت محمد علی جناح اسپتال میں صحت کی سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کر کے اسے تدریسی اسپتال بنا کر استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔
کابل:پاکستان نے محمد علی جناح ہسپتال افغان حکومت کے حوالے کر دیا
Jun 15, 2022