سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدرامیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہاہے کہ عمران خان نے ہمیشہ زاتیات کی سیاست کی ہے،اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی قابل افسوس تھی، تحریک انصاف کی شروع سے سیاست ضد اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں اکثریتی کھونے پر بھی عمران خان نے حوصلہ نہیں دکھایا۔ عدم اعتماد کے دوران عمران اور اس کی پارٹی کا رویہ سب کے سامنے ہے۔ عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے آئین اور قانون سے کھلواڑ کیا۔
عمران خان نے ہمیشہ ذاتیات کی سیاست کی ہے: عرفان الحسن بھٹی
Jun 15, 2022