سری نگر(کے پی آئی)بھارتی فوج نے سرینگر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ ان نوجوانوں کوبھارتی فوج نے منگل کے روز سرینگر کے علاقے بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی سکواڈ نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ 32 سالہ جنید محمد پر الزام ہے کہ وہ عسکریت پسند تنظیم کیلئے کام کرنے والوں میں شامل تھا ۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت میں نبی کریم کی شان میں گستاخی بی جے پی کی حکمت عملی تھی جس کا مقصدکشمیری پنڈتوں کی حالت زار سے لوگوں کی توجہ ہٹانا تھا۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نوپور شرما نے بیان کشمیری پنڈتوں کے مصائب اور ان کی ہلاکتوں سے توجہ ہٹانے کے لیے حکمت عملی سے دیا تھا۔
بھارتی فوج نے سرینگر میں تلاشی کارروائی کے دوران نوجوان کو شہید کیا مہاراشٹرا سے کشمیری نوجوان ‘ عسکریت پسندی کے الزام میں گرفتار
Jun 15, 2022