کراچی(کامرس رپورٹر) فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ کی کام کی جگہ پر تنوع اور جامعیت کے لیے کوششوں کے اعتراف میں, Equity and Inclusion Diversityبنچ مارک (GDEIB) ایوارڈز میں انہیں ایڈوانسمنٹ اینڈ ریٹنشن، جاب ڈیزائن، کلاسیفکیشن اینڈ Compensationاور ورک لائف انٹیگریشن، Flexibility اینڈ Benefitsکی تین کیٹیگریز میں ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ایوارڈز میں بہترین کام کا اندازہ بہترین پریکٹس،ترقی پذیر، متحرک، متعامل اور غیرفعال ہونے کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کی جامع ثقافتی اور طرز عمل میں تبدیلی کے ذریعے پائیدار بننے میں مدد کرنے کے حوالے سے ان کو میرٹ کی بنیاد پر ایک سے پانچ کے اسکور پر پرکھا جاتا ہے۔فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ نے اپنی کمپنی میں شمولیت اور تنوع کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں خواتین کے متاثر کن نیٹ ورکس، اسمارٹ ورک، power hours، ذہنی صحت کی مکمل کوریج، صحت کی جانچ پڑتال، بچے کی پیدائش کے موقع پر تنخواہ کے ساتھ چھٹی اور عملے سے اندرونی پوڈ کاسٹ اور ای میلز کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ رکھ کر اس بات پر قائل کرنا کہ وہ کام سے وقت نکالیں اور اپنی ذہنی اور جسمانی صحت پر توجہ دیں۔ مزید برآں، فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ نے 'MakeYourComeBack' پروگرام شروع کیا جو ایک 3 ماہ کا پروجیکٹ ہے اور ان خواتین کے لیے ہے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے وقفہ لیا اور وہ اب کام اور پیشہ ورانہ زندگی میں واپس آنا چاہتی ہیں۔فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ 2019 سے ایک آزاد غیرمنافع بخش تنظیم Equal Salary Certification کی جانب سے سالانہ آڈٹ میں بھی حصہ لے رہی ہے، کمپنی سالانہ سرٹیفکیشن کراتی ہے اور پاکستان میں یہ سرٹیفکیشن حاصل کرنے والی پہلی ملٹی نیشنل کمپنی بن گئی۔ مزید براں، فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ کو لوگوں اور ملازمین کے حوالے سے طرز عمل کے سلسلے میں بہترین کارکردگی پر 2022 کا Top Employer تسلیم کیا گیا ہے جو کمپنی کے ملازمین پر مبنی سوچ، مضبوط عزم اور ایک پھرتیلی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
فلپ مورس نے تین GDEIB ایوارڈز جیت لیے
Jun 15, 2022