عثمان بزدار کو مراعات نہ دینے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم

Jun 15, 2022


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے عثمان بزدار کی بطور سابق وزیراعلیٰ پنجاب مراعات نہ دینے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا، عدالت نے ملتان بنچ میں زیر سماعت کیس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

، عدالت نے درخواست گزار وکیل کو ہدایت کی کہ اگر ملتان بنچ پر کوئی فیصلہ ہوگیا ہے تو پتہ کرائیں،ملتان سے لاہور  ٹرانسفر کرنے کی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا  ہے کہ پنجاب منسٹرز مراعات ایکٹ کے تحت بطور سابق وزیر اعلی مراعات سے محروم رکھا جا رہا ہے، 23 مئی سے قانون کے تحت بطور سابق وزیر اعلی حاصل مراعات نہیں دی جا رہیں۔

مزیدخبریں