کراچی(کامرس رپورٹر)ٹیکسٹائل کے شعبے کمیں دنیا کی سب سے بڑی نمائش Techtextil ،Texprocess اورHeimtexti فرینکفرٹ میں 21جون سے 24 جون، 2022 تک منعقد کی جائے گی۔دنیا بھر میں کووڈ19سے دوسال تک یہ نمائش بھی بری طرح سے متاثر ہوئی تھی لیکن اب ایک بار پھر آب وتاب کے ساتھ اسکے انعقاس کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔2000 سے زیادہ نمائش کنندگان عالمی نمائش کا حصہ بنیں گے جبکہ پاکستان سے 120 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔پاکستان سے براہ راست نمائش کنندگان میں لکی ٹیکسٹائل ملز، صداقت لمیٹڈ، گوہر ٹیکسٹائل ملز، نشاط چونیاں، نشاط ملز، آدم جی انٹرپرائزز، ماسٹر ٹیکسٹائل اینڈ سیفائر فنشنگ کے اسٹالز بھی ہونگے جبکہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکومت پاکستان کے زیر اہتمام ایک قومی پویلین قائم کیا جائے گا۔اے سی ایس ٹیکسٹال،مومٹیکس ایکسپو لمٹیڈ،نعمان ٹیری ٹاول ملز،زیبر اینڈ ذبیر فیبرکس اور دیگر بنگلہ دیش کے مینوفیکچررز اپنی مصنوعات کی تشہیر کریں گے۔