کراچی (پی پی آئی) بجلی ،گیس مہنگی ہونے سے ہوزری انڈسٹری کو معاشی دبائوکا سامنا ہے،ملکی ٹیکسٹائل مصنوعات انڈیا، بنگلہ دیش اور ویت نام سے زیادہ مہنگی ہو گئیں تو کون خریدے گا کیونکہ انڈسٹریز کے لئے یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں آٹھ روپے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے نیز گیس کی قیمت میں بھی 45 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعدعالمی منڈی میں پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات انڈیا، بنگلہ دیش اور ویت نام کے مقابلے میں بہت زیادہ مہنگی ہو جائیں گی۔پی پی آئی کے مطابق حکومت کی طرف سے کم ازکم تنخواہ 20 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے ،یارن کی قلت کے باعث کاٹن اور پولیسٹر کی قیمتیں بڑھنے سے انڈسٹری کو پہلے ہی معاشی دبائوکا سامنا ہے۔ گزشتہ دو مہینوں میں چائے، چینی، آٹے اور گھی کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
بجلی ،گیس مہنگی ،ہوزری انڈسٹری کو معاشی دبائوکا سامنا ، بندش کاخطرہ
Jun 15, 2022