پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور سمیت خیبر پی کے کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.2 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 204 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف وہراس کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔