قصور+ شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) قصور کے نواحی علاقے نین والا کے رہائشی کی بیٹی کو اوباش اکرام نے اسلحہ کے زور پر یرغما ل بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔ ادھر شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ رضا آباد میں شادی کا جھانسہ دے کر ایک ملزم نے خاتون سے زیادتی کر ڈالی،بتایا گیا ہے کہ خاتون طلاق یافتہ ہے اور اکیلی رہائش پذیر تھی کہ ملزم شہزاد نے اسے شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنادیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔