سرگودھا، معطلیوں پر احتجاج جاری، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال

Jun 15, 2022


لاہور+ سرگودھا (نیوزرپورٹر+ نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے 19 مئی کو دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا پر 4 ڈاکٹر، ایک سٹاف نرس کی معطلی کے خلاف ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، نرسنگ سٹاف کا احتجاج 10 ویں روز بھی جاری رہا جبکہ ڈاکٹرز کی معطلی پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو بند کرکے احتجاج کیا ۔ ینگ ڈاکٹرز کا لاہور میں بھی احتجاج جاری رہا جس سے شہر کے 7 بڑے سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈی دوسرے روز بھی بند رہی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے 19 مئی کو دورہ سرگودھا پر خاتون مریضہ کی بیٹی غلام سکینہ کی ڈاکٹروں کی غفلت سے ماں کے دم توڑ جانے کی شکایت پر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں چار ڈاکٹرز اور ایک نرس کو معطل کر دیا تھا۔ سرگودھا کے ڈاکٹرز کی معطلی پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو بند کرکے احتجاج کیا ۔ ینگ ڈاکٹرز کا لاہور میں بھی احتجاج جاری رہا جس سے شہر کے 7 بڑے سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈی دوسرے روز بھی بند رہی ۔ جناح ہسپتال، جنرل ہسپتال، گنگارام ہسپتال ،میو ہسپتال،پی آئی سی ہسپتال ، چلڈرن ہسپتال اور شاہدرہ ہسپتال میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ شیخ زاید ہسپتال میں جزوی ہڑتال جاری رہااورسروسز ہسپتال کی اوپی ڈی معمول کے مطابق چلتی رہی۔ہسپتالوں کی اوپی ڈی میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ معطل کیے گئے ڈاکٹرز کو بحال کیا جائے۔ ڈاکٹر اسامہ بن سعید اور ڈاکٹر سکندر وڑائچ کا کہنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو سرگودھا کے بعد آج راولپنڈی، لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں او پی ڈی بند کر کے احتجاج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں