رواں برس شمالی وزیرستان سے مزید  پولیو کیسز کی تصدیق

Jun 15, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)رواں برس شمالی وزیرستان سے مزید  پولیو کیسز کی تصدیق ترجمان وزارت صحت کے مطابق شمالی وزیرستان سے مزید دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے رواں برس2022 میں تمام پولیو کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں وفاقی وزیر عبدالقادرپٹیل نے کہا ہے کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم جاری ہے شمالی وزیرستان میں پولیو وبا پھوٹنے کے بعد پولیو پروگرام کی یہ تیسری مہم ہے ہم تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی ممکن بنانے کے لئے انتھک کوششیں کررہے ہیں وائرس کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گیوالدین کے لیے لازمی ہے کہ وہ پولیو سے بچا کے قطرے اپنے بچوں کو ضرور پلوائیں خصوصی طور پر جاری مہم میں بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں سیکرٹری ہیلتھ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع بشمول شمالی اور جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں، ٹانک اور لکی مروت میں پولیو وائرس کا خطرہ زیادہ ہیخیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں میں آمدورفت کے دوران 10 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جارہے ہیں جبکہ پروگرام وائرس کی کھوج لگانے کے لئے سرگرم عمل ہے تاکہ موثر طریقے سے وائرس کو قابو کیا جاسکے۔

مزیدخبریں