عمران کی زیرصدارت ورکرز کنونشن شدید ہلڑبازی کا شکار


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عمران خان کی زیرصدارت کے پی کے ہائوس میں ورکرز کنونشن اس وقت شدید ہلڑبازی کا شکار ہوگیا جب چیئرمین کے دائیں جانب شمالی پنجاب کے نئے صدر عامر کیانی بیٹھے تو راولپنڈی سے ایک سینئر کارکن چوہدری ناصف گرو پنڈال سے کھڑے ہو کر احتجاج کرنے لگے اورکہا کہ پہلے راولپنڈی تحریک انصاف کا قلعہ تھا اور پارٹی نے کلین سویپ کیا تھا لیکن کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں یہ لوگ ایک سیٹ بھی پی ٹی آئی کو نہیں دلاسکے یہ ایم این اے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے ہیں اس وقت بھی وفادار کارکن باہر بیٹھے ہیں راولپنڈی میں کارکنوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ان لوگوں نے اپنے گروپ بنا رکھے ہیں ہم کارکن بات کریں تو ہم پر تشدد کراتے ہیں اس موقع پر پنڈال میں کارکنوں نے چوہدری ناصف گرو کو خاموش ہونے اور بٹھانے کی کوشش کی تو چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نہیں میرا کارکن میرے قریب آجائے اسے بات کرنے دیں۔ بعدازاں جب چوہدری ناصف گرو واپس آئے تو کے پی کے ہائوس کے باہر دیگر رہنماؤں کے حامیوں نے ان پر حملہ کردیا اور تحریک انصاف میٹروپولیٹن راولپنڈی کی تنظیم نے چوہدری ناصف گرو اور حاجی طارق کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف کرنے کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔

ای پیپر دی نیشن