بیدیاں روڈ نئی بنائی جائے

مکرمی! پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کو جانے والی بیدیاں روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور سڑک پر ہر جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔یہاں روزانہ سینکڑوں گردے اور جگر کے مریض علاج کیلئے آتے ہیں جو اس ٹوٹی سڑک کے جھٹکے برداشت نہیں کر سکتے حالانکہ یہ ہسپتال بنانے کے ساتھ ہی سڑک کو بنانا چاہیے تھا۔ اب حکومت ترجیحی بنیاد پر اس سڑک کو بناکر مریضقوں کی دعائیں لے۔ (ایم ۔ وائی ناز، لاہور) 

ای پیپر دی نیشن