قحط زدہ چولستان میں بھوک ، پیاس نے پنجے گاڑ لیے:حافظ ابراہیم نقشبندی

Jun 15, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار)الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین پیرحافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے اپنی امدادی و رفاہی ٹیم کے ہمراہ اندرون چولستان سدھار والا ٹوبہ پر پانی کے ٹینکر لے کر پہنچ کرمستحقین چولستان میں راشن،صاف پا نی اور کھاناتقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ صحرائے چولستان میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پانی کے شدید بحران نے چولستانیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔ قحط زدہ چولستان میں بھوک اور پیاس نے پنجے گاڑھ لیے۔ وہاں انسانیت ہرطرف سسک رہی ہے۔ خشک سالی کی وجہ سے انسانوں، جانوروں اور صحرائی چرند پرند کیلئے پانی کا شدید بحران ہے۔ پیاس کی شدت سے سینکڑوں جانور لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ان حالات میں مخیر اور صاحب ثروت لوگ آگے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کریں۔ ہمارا مشن ہے کہ الکہف جو بھی پراجیکٹ دے اس سے حقیقی مستحقین مستفید ہو سکیں۔

مزیدخبریں