لاہور (کلچرل رپورٹر) ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کی ایوارڈ کمیٹی نے سوسائٹی کے چیئرمین سینیٹر ایس ایم ظفر کی سربراہی میں ایوارڈز کی حتمی نامزدگیوں کا فیصلہ کرنے کیلئے اجلاس منعقد کیا۔ یہ 39 واں ہیومن رائٹس ایوارڈ تھا جس کا اعلان سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل اے ایم شکوری نے کیا۔ معروف سکالر پروفیسر جاوید احمد غامدی‘ ان کا نام ان کے قدامت پسندی اور بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت کے خلاف فکری جہاد کیلئے اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ میر حاصل بزنجو‘ ان نام ان کی خدمات کیلئے بعد از مرگ منتخب کیا گیا۔ مشال ملک کو اپنے شوہر یاسین ملک کے ساتھ بھارتی اور ریاست کے مظالم اور جبر کے خلاف ثابت قدم رہنے پر منتخب کیا گیا۔صائمہ بٹ نے خواجہ سرا ہونے کے باوجود اپنی زندگی خواجہ سرائوں کو بطور انسان تسلیم کرنے کیلئے وقف کردی۔