پنجاب کے بجٹ کو دھونس کی بھینٹ چڑھانا انتہائی قابل مذمت ہے:شازیہ فرید

Jun 15, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ کو ذاتی انا اور دھونس کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش انتہائی قابل مذمت ہے سابق دور کے عناصر کو احساس ہونا چاہیے کہ اسمبلی ممبران اور بیورو کریسی ان کے مزارع نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ منتخب اراکین اسمبلی اور اسٹیبلشمنٹ میں دن رات ایک کر کے پنجاب کا بجٹ تیار کیا اور اس کی تیاری میں اپنی پوری توانائیاں صرف کیں مگر افسوس کے  کچھ عناصر اپنی ذاتی انا کی تسکین کے لئے ضد اور ہٹ دھرمی کی ساری حدیں پار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف کابینہ مکمل نہ ہونے کے باوجود جس جذبے اور عزم سے کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

مزیدخبریں