ماں باپ ایسی انمول نعمت ہیں جن کا کوئی بدل نہیں:مقررین

Jun 15, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ماں باپ ایک ایسی انمول نعمت ہیں جن کا کوئی بدل نہیں رحمت کونین ؐنے اگر باپ کو جنت کا مرکزی دروازہ قراردیا تو ماں کے قدموں کے نیچے جنت کی بشارت عطا فرمائی، صحابہ اکرامؓ اپنے والدین کی نہایت درجہ تعظیم و تکریم کرتے اور انکی خدمت کرتے۔ایک دفعہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓنے ایک دیہاتی کو اپنی جیب میں موجود تمام پیسے ،اپنی سواری حتی کہ اپنی دستار اس لیے دے دی کہ وہ انکے والد حضرت فاروق اعظمؓ کے دوست کا بیٹا تھا پوچھنے پر فرمانے لگے رحمت کونینؐ کا فرمان عالی شان ہے سب سے بڑی نیکی باپ کے دوستی کے تعلقات کو اسں کے وصال کے بعد نبھانا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمقررین نے ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر حافظ محمد اعظم نوری صدر شعبہ علوم اسلامیہ گوجرانوالہ کے والدین کے سالانہ ختم پاک کی تقریب سے کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پروفیسر حافظ محمد اعظم نوری ،حافظ مسرور احمد نوری ، قاری احمد رضا جماعتی، پروفیسر ڈاکٹر اکرم ورک، وحید احمد تاج، پروفیسر حافظ رانا حماد محمود اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ 

مزیدخبریں