حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما محمد یوسف سومی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں ایوننگ شفٹ کے دوران او پی ڈی شروع کر نا مریضوں کے علا ج معالجہ کیلئے انتہائی احسن اقدام ہے۔اس اقدام سے دور دراز دیہات کے لوگ اب با آسانی سرکاری ہسپتال میں اپنا علاج معالجہ کر وا سکیں گے۔محمد یوسف سومی نے کہا کہ وز یر اعظم شہباز شریف کے سابق دور میں بھی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا سو فیصد مفت علاج اور انہیں مفت ادویات فراہم کی جاتی تھیںاور اب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی قیاد ت میں بھی سرکاری ہسپتالوں میں صبح 8بجے سے رات 8بجے اوپی ڈی اور ادویات کی مفت فراہمی سے غریب مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات دستیاب ہو نگی۔