نفرت کی آگ
اور حسد کا بھوسہ
دماغوں کو غبار بنا رہا ہے
خدا کی صورت پہ بنے
چہرے گم ہونے لگے ہیں
انسان
درندوں کی بھیڑ میں
گم ہے
کراہت، نفرت، کینہ
منافقوں کا انبوہِ کثیر
ضد انا ہٹ دھرمی کی
آگ بھڑکاتا
اور شعلوں کے گرد
رقص کرتا ہوا
زمین کا وارث بن گیا ہے
اور
اپنے ہی عکس کو
شیطان قرار دے کر
کنکریاں مارتا چلا جا رہا ہے
( داد صدیقی راولپنڈی )
کنکریاں
Jun 15, 2022