لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اورویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیموں کی روانگی کے بعد ملتان کی تمام شاہراہیں کھول دی گئیں ۔ویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیم میچ ختم ہونے کے فورابعد ملتان سے روانہ ہوگئی تھی جبکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم پیرکی شام سڑک کے راستے ملتان سے روانہ ہوگئی ۔پاکستان اورویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بالترتیب 5اور6جون کوملتان پہنچی تھیں اورانہیں ابدالی روڈ اورعظمت واسطی روڈ پرقائم ہوٹلوں میں ٹھہرایاگیاتھا۔ٹیموں کی سکیورٹی کے پیش نظریہ دونوں سڑکیں رکاوٹیں لگاکرعام شہریوں کیلئے بند کردی گئیں ۔
کرکٹ ٹیموں کی سٹیڈیم آمدورفت کے دوران بھی اس روٹ کی تمام شاہراہیں شہریوں کیلئے بند کردی جاتی تھیں اوراس دوران شہرمیں ٹریفک کئی کئی گھنٹے بلاک رہی ۔ابدالی روڈ پرشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا تھا۔
کرکٹ ٹیموں کی روانگی کے بعد ملتان کی تمام سڑکیں کھول دی گئیں
Jun 15, 2022