سپین، پاکستان کیساتھ کمرشل تعلقات کو مزیدفروغ د ے گا، مینوئل ڈوران

Jun 15, 2022


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی)سپین کے سبکدوش ہونے والے سفیر مینوئل ڈوران نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کمرشل تعلقات کو مزیدفروغ دیاجائے گا، سپین اور پاکستان کے درمیان بہت پرانے تعلقات ہیں، کروناکے دوران سپین میں مقیم پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کرمریضوں کو ہسپتال پہنچایا جس کی وجہ سے پاکستان کے امیج میں بہت اضافہ ہوا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صدر پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ملک حبیب اورکزئی کی طرف سے دئیے گئے الوداعی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیے میں سابق سفیر شاہدکیانی، سابق سفیر عبدالباسط، سابق گورنر کے پی کے انجینئر شوکت اللہ، جمشید چیمہ، پرتگال بلغاریہ کے سفیروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سپین کے سفیر نے کہاکہ پاکستانی بہت مہمان نوازہیں، میں یہاں سے جاکربھی پاکستان کوبھول نہیں سکتا۔ اسلام آباد میرا پسندیدہ شہرہے ،چارسالہ دورسفارت بہت یادگاررہاہے ،پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزیدفروغ دیں گے۔

مزیدخبریں