عمان میںپاکستانی تاجروںکی موجودگی بہت کم ہے، ڈاکٹرمحمدابراہیم

Jun 15, 2022


اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئی سی سی آئی کے سابق صدر سرداریاسرالیاس خان نے ڈاکٹرمحمدابراہیم الزادجلی (ممبرشوری کونسل آف عمان، صدرعمان بارکونسل، اورچیئرمین گلف بارکونسل)،امیرحمزہ (چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزکے اعزاز میں تقریب منعقدکی۔ پاکستان سکول سسٹم، عمان) چوہدری محمدشہزاداسلم (سی ای اوالکرمہ گروپ آف انڈسٹریز) اورانکاوفد بھی ظہرانے میں شریک تھے ،استقبالیہ میںکاروباری برادری کے تقریبا 50 ہائی پروفائل ارکان اوروکلاشامل تھے۔ شرکاء میں شکیل منیر،شیخ جمشید، اخونزادہ فہیم ، راجہ علی عباسی ،راجہ رضوان عباسی ، سردارشوکت،ناصرخان ودیگر بھی شامل تھے۔ سرداریاسرنے اس بات پرروشنی ڈالی کہ دونوںکاونٹرمستقبل قریب میں 1 بلین ڈالرسے زیادہ کی تجارت کوبڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹرمحمدنے کہاکہ ہمیںدونوںممالک کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے، عمان میںپاکستانی تاجروںکی موجودگی بہت کم ہے۔ یہ دونوںقوموںکے درمیان رشتے اورخوبصورت دوستی کومضبوط کرنے کی طرف ایک اورقدم تھاکیونکہ وہ مستقبل میںایک ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں