وزیراعظم نے ڈی جی پی ڈبلیو ڈی  کو عہدے سے فارغ کر دیا

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈائریکٹر جنرل پاک پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو عہدے سے فارغ کر دیا، گریڈ 20 کے ظہیر احمد وڑائچ کو ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی عابد سلیم کو سابق حکومت نے کنٹریکٹ پر تعینات کیا تھا، عابد سلیم کو ایم پی ون سکیل میں تعینات کیا گیا تھا، گریڈ 20  کے ظہیر احمد وڑائچ کو ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کی ایم پی ون سیٹ کو بھی ختم کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ نے سمری وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کو ارسال کر دی ہے۔
 فارغ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...