اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سبزی منڈی نے 7رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیانجی کمپنی کی وین سے لوٹی گئی 32لاکھ روپے کی نقدی برآمد کرلی آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے برآمد ہونے والی 32لاکھ روپے نقدی اصل مالکان کے حوالے کر دی اس حوالے سے سنٹرل پولیس آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی جی سکیورٹی حسن رضا ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اویس احمد،ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ،اے آئی جی آپریشنز سید کرار حسین، ایس پی انڈسٹریل سعود خان ، ایس ایچ او سبزی منڈی، مدعی مقدمہ اور تفتیشی ٹیم نے شرکت کی مدعی مقدمہ نے آئی جی اسلام آباد اور ان کی پوری ٹیم کا بھرپور شکریہ ادا کیا31مئی کو نامعلوم ڈکیتوں جو ایک مہران گاڑی اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے نے آئی ٹین کے علاقہ میں ایک نجی کمپنی کی گاڑی کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جس پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے اور لوٹی گئی رقم برآمد کر نے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر ایس پی انڈسٹریل ایریا سعود خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او سبزی منڈی سید اشتیاق حسین شاہ ، فرانزک سائنس اور ٹیکنیکل ٹیموں نے دن رات محنت کر کے اس واردات میں ملوث گینگ کو ٹریس کیا اور گینگ کے سرغنہ قاسم منیر سمیت07ملزمان جن میں خان اللہ عرف عمر عرف عبداللہ ، محمد سلیمان ، روبان علی عرف روبانی ،امجد، ظریف حسین ،محمد سرفرازشامل ہیں کو گرفتار کرلیا ، قاسم منیر دہشت گردی ، ڈکیتی ، چوری ، راہزنی اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر کے زخمی کرنے جیسے متعدد واقعات میں ملوث تھا، ملزمان نے اسلام آباد ، راولپنڈی اور کے پی کے میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔