کسانوں کویوریا کھاد کی فراہمی  کیلئے ڈیجیٹل نظام تشکیل


فیصل آباد (اے پی پی)زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے ویژن کے تحت حکومت کی طرف سے یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے ڈیجیٹل نظام تشکیل دے دیا   گیا۔ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ اس ڈیجیٹل نظام میں گرداوری کی مدد سے کسانوں میں یوریا کھاد کی شفاف تقسیم کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے استفادہ کیلئے کاشتکار یوریا کھاد کے حصول کی غرض سے اپنا قومی شناختی کارڈ 8070پر ایس ایم ایس کریں،اسی طرح ڈیجیٹل گرداوری ریکارڈ کی مدد سے کسانوں کو یوریا کھاد کی مقدار کے کوٹہ اور قریبی سنٹرکی معلومات بذریعہ ایس ایم ایس فراہم کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...