پشاور (اے پی پی)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرپشاور لطف الرحمان نے ہشنگری میں سبزی و پھل منڈیوں کا دورہ کرتے ہوئے بولی کے عمل کی نگرانی کی۔ بعدازاں انہوں نے سرکاری نرخ نامہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ بولی کے عمل کی نگرانی کا مقصد گرانفروشی پر قابو پانا ہے۔انہوں نے انتظامی افسروں کو سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے تاجروں اور دکانداروں کو خبر دار کیا کہ سرکاری نرخنامہ کے مطابق اشیا خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔