گڑ کی برآمدات: 35.91 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا


اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں گڑ اورگڑسے بنی اشیاء کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں  اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اپریل 2022 ء تک گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو35.91 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں گڑ اورگڑ سے بنی اشیاء کی برآمدات سے ملک کو27.91 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،اپریل میں گڑ اورگڑسے بنی اشیا ء کی برآمدات کاحجم 5.20 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو مارچ میں 5.42 ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 2.86 ملین ڈالرتھا۔2021 ء میں گڑ اورگڑ سے بنی اشیاء کی برآمدات سے پاکستان نے 34.25 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...