اٹلی میں خشک سالی، گندم کی پیداوار میں 15 فیصد کمی کا امکان


میلان (اے پی پی)اٹلی کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ملک میں جاری شدید خشک سالی کے باعث رواں سال گندم کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر15 فیصد کمی کا امکان ہے۔ رائٹرز کے مطابق رواں سال 1.71 ملین ہیکٹر رقبے پر گندم کاشت کی گئی، جس سے پیداوار کا اندازہ 6.5 ارب کلوگرام ،6.5 ملین ٹن ہے جو 2021 ء کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی گندم کی درآمد پر انحصار کررہا ہے اور اب پیداوار میں کمی مزید تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ روس یوکرین کشیدگی کے باعث عالمی اجناس مارکیٹ پہلے ہی دبائو کا شکار ہے،ہماری اپنی پیداوار کم ہونے سے اس دبائو میں مزید شدت آئے گی۔فارم لابی نے کہا کہ اس کمی سے  بیرون ممالک پر انحصار میں اضافہ ہوا ، ایسی صورتحال میں جب اٹلی میں بہت سے خام مال کی کمی ہو گئی ہے۔ اٹلی روٹی، بسکٹ اور کیک کیلئے استعمال ہونے والی نرم گندم کا صرف 36فیصد اور پاستا کیلئے 62فیصد دورم گندم پیدا کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...