اسلام آباد ( عترت جعفری)آئندہ مالی کے دوران بیرونی وسائل کا تخمینہ3166ارب روپے سے ذائد ہے ،اس میں پی ایس ڈی پی کے منصبوبوں کے لئے296ارب روپے اور پی ایس ڈی پی کے باہر منصوبوں کے لئے13ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے ،پروجیکٹ گرانٹس کی صورت میں 27 ارب روپے ملیں گے ، بیرونی وسایل کے ضمن میںپاکستان سرٹیفیکیٹ کی مد میں303ارب روپے رکھے گئے ہیں ،اے ڈی پی بیرونی ذرائع سے وسائل ملنے کا بڑا ذریعہ ہو گا جس سے مدد کا تخینہ 140ارب روپے اور انٹرنیشنل ترقیاتی ایجنسی سے 159ارب روپے ملنے کی توقع ہے ،اایشین انٹر نیشنی انویسٹ مینٹ بینک سے آئندہ مالی سال میں مدد کو صفر رکھا گیا ہے ،آئندہ مالی سال میں واپڈا امداد لینے والا بڑا ادارہ ہو گا جس کو گیارہ ارب روپے قرضے کی شکل میں ملیں گے ،پنجاب کے پی ایس دی پی منصوبوں کے لئے بیرونی وسائل سے58ارب روپے ملیں گے جس میں سے دو ارب روپے گرانٹ کی صورت میں ہوں گے ،پاکستان سنگل ونڈو پورگرام کے لئے5کروڑ روپے بیرونی ذرائع سے آئیں گے ،ٹڈی دل کنٹرول کے لئے ایک ارب روپے،داسو پن بجلی کے لئے رب روپے ملیں گے ،ھویلیاں میں دارئی پوڑت بنانے کے لئے چین دس کروڑ روپے دے گا ،سعودی عرب پن بجلی کے تین منصوبوں کے لئے41واپڈا پاور کے لئے کروڑ روپے فراہم کرئے ،واپدا پاور کے لئے قرضوں کا تخمینہ110 ارب روپے لگایا گیا ہے جو بیرونی وسائل سے ملیں گے ۔