اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ احتساب کا نام نہاد نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے،صدر پاکستان جماعت کے کارکن ہیں یا ملک کے صدر ہیں، قانون سازی پر صدر نے اتنے مضحکہ خیز ریمارکس دیے، صدر نے لکھ کر پارلیمنٹ کو بھیجا جس پر الزام لگے وہ ثبوت دے،یہ وہی جماعت ہے جو چیئرمین نیب مو قابو مرکے چار سال نام نہاد احتساب کرتی رہی،آج ملک کو چلانا ہے تو نیب کے ادارے کو ختم کرنا ہو گا،چیئرمین نیب آٹھ ماہ ڈیلی ویجز کے طور پر کام کرکے گھر جا چکا ہے، چیئرمین نیب اپنے اثاثے پوری قوم کے سامنے رکھے، ملک کا صدر معاملات میں رکاوٹ بننے کی بجائے سہولت کاری کرتا ہے،رویہ دیکھ کر سوچیں اپ کو تاریخ کن الفاظ سے یاد رکھے گی،چیئرمین نیب آج اپنے آپکو احتساب کے لیے پیش کرے،جو احتساب کا چیئرمین رہا خود احتساب سے بھاگ رہا ہے،عمران خان کا پہلے دن سے رویہ ہے جھوٹ پر جھوٹ بولتے جا، پہلے دن سے اسی روش پر چل کر ملکی معیشت تباہ کی،ان معاملات کو حل کررہے ہیں بوجھ عوام آج بھی برداشت کررہے ہیں آئندہ بھی کرنا ہوگا،حکومت کام کررہی ہے مسائل کو حل کرے گی،وقتی بوجھ برداشت کر کے ان مسائل سے جان چھڑائی جاسکے گی، انہوں نے کہاکہ ملکی حکمران ملک کی معشیت کے خلاف فیصلے کریں،آپ معاہدے کر کے جب پورے نہ کریں تو خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔