کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی، وائس چیئرمین نعیم احمد خان، سیکریٹری جنرل حکیم محمد شعیب قریشی و دیگر نے کہا ہے کہ بیگم رعنا لیاقت علی خان تحریک پاکستان کی سرکردہ خواتین میں سے تھیں اور جب ان کے شوہر شہید ملت لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بننے تو وہ خاتون اول بنیں اور خاتون اول کے طور پر خواتین کی ترقی کے لئے پروگراموں کے آغاز سمیت خاتون مملکت کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا جبکہ بیگم رعنا سندھ کی پہلی خاتون گورنر ہونے کے ساتھ ساتھ جامعہ کراچی کی پہلی چانسلر بھی تھیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیگم رعنا کے 32 ویں یوم وفات کی مناسبت سے ایم کیو ایس سی کے خصوصی اجلاس میں کیا۔
قاری عبدالسلام عزیزی بیگم رعنا تحریک پاکستان کی سرکردہ خواتین میں سے ایک تھیں۔ اسلم فاروقی
Jun 15, 2022