ڈی ایم سی کے پارکوں سمیت دیگر کام تیزی سے تکمیلی مراحل میں داخل ‘رحمت اللہ شیخ


کراچی (نیوز رپورٹر) میدانوں، پارکوں کو آباد کرنے کے ساتھ ضلع شرقی کے مکینوں کو خوبصورت چوراہوں، سینٹرل آئی لینڈ اور گرین بیلٹس فراہم کر رہے ہیں، چار مینار اور بلوچ کالونی فلائی اوور پر موجود مونومنٹس زبردست عوامی پذیرائی حاصل کر رہے ہیں.ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے ڈائریکٹرز توقیر عباس، ظفر اقبال ودیگر کے ہمراہ ضلع شرقی میں موجود پارکوں، چوراہوں،گرین بیلٹس اور سینٹرل آئی لینڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ جلد ازجلد جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کر کے پارکوں کو عوام کے حوالے کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہریالی کا فروغ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا سب سے اہم ذریعہ ہے شجرکاری کیلئے خود اقدامات کرنے کے ساتھ دیگر اداروں کے ساتھ ملکر اقدامات کر رہے ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ ضلع شرقی میں اربن فاریسٹ کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے، اس بات پر خوشی ہے کہ ضلع شرقی میں صحت مندانہ اور تفریحی سرگرمیوں کو بڑھا کر عوام کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کر دیا ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ مزید اقدامات بروئے کار لا کر ضلع شرقی کے مکینوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پرڈائریکٹر پارکس جمشید زون ظفر اقبال کی زیر نگرانی جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ جلد ہی ترقیاتی کام مکمل کرلئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن