بجلی کی اوور بلنگ ‘ سلیب سسٹم اور لوڈشیڈنگ سے عوام بیزار ‘ شمس زبیر


کراچی (سٹی نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) سابق جوائنٹ سیکریٹری سندھ و سینئر رہنماء شمس زبیر نے کہا کہ کے الیکٹرک کی اوور بلنگ و سلیب سسٹم اور لوڈشیڈنگ نے غریب عوام کا خون چوس لیا ہے ان تمام معاملات کے باوجود جو عوام کو کئی کئی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ میں مبتلا کیا ہے اس سے بزرگ بیماریوں کے باعث انتقال کرجاتے ہیں جس کا کسی کو احساس نہیں ہورہا ہے اور مسلم لیگ (ن) یہ سمجھتی ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کے ذمہ دار بھی K الیکٹرک ہے ۔ لہٰذا کے الیکٹرک کو اپنا قبلہ درست کرنا پڑے گا کے الیکٹرک مسلم لیگ (ن) کو PTI نہ سمجھے کیونکہ کے الیکٹرک کے تمام میٹر فیک ہیں اور انہوں نے ہر گھر پر لوڈ سینشن زیادہ دے کر عوام سے بھتہ وصولی کرتے ہیں لہٰذا کے الیکٹرک جائز بل بھیجے بھتہ والا بل نہ بھیجے ۔ ورنہ مسلم لیگی کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کا گھیرائو کرکے پُر زور احتجاج کریں گے اور ہم حکومت کو ان کی ان حرکتوں کو بدنام ہونے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کراچی میں کے الیکٹرک نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔ ہر گھنٹے کے بعد 2گھنٹے لوڈ شیڈنگ روز کا معمول بن گیا ہے ۔ لوگوں کی نیندیں پوری نہیں ہورہی ہیں اور وہ چڑچڑاہٹ کا شکار ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...