کراچی میں پہلا الیکٹریکل فاسٹ چارجنگ اسٹیشن قائم


کراچی( نیوز رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی وترجما ن سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو مہنگائی کی پریشانی ہے ان کے لیے الیکٹرک وہیکل موزوں ہے۔کراچی میں پہلے الیکٹریکل فاسٹ چارجنگ اسٹیشن قائم کردیا گیا ہے، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ جن لوگوں کو مہنگائی کی پریشانی ہے ان کے لیے الیکٹرک وہیکل موزوں ہے، یہ ماحول دوست عمل بھی ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم رینیوبل انرجی کہ جانب بھی جارہے ہیں کیونکہ بچت کے ساتھ اس کے اور بھی بہت فائدے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا ذہن بنانے کی ضرورت ہے، اس طرح کے چارجنگ اسٹیشن بچت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہاکہ میں سیمنز اور لبرا کو آفر کرتا ہوں کہ شہر کے مقامات کی نشاندہی کریں، ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسٹیشنز بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دیگر پیٹرول پمپس کو بھی اس حوالے سے آمادہ کرسکتے ہیں، بحیثیت ترجمان بتانا چاہتا ہوں کہ گلوبل وارمنگ بڑھ رہی ہے ہمیں اقدامات کرنے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس آئیڈیا سے متاثر ہوکر کے ایم سی کے دو پارکس کو سولر پارک بنانے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...