گیسٹرو میں مبتلا 216  مریض ہسپتالوں میں  منتقل 


ملتان (خصوصی رپورٹر)گیسٹرو میں مبتلا 216 مریض نجی و سرکاری ہسپتالوں میں منتقل ۔تفصیل کے مطابق ملتان میں گزشتہ ایک روز میں نشتر سمیت دیگر نجی ہسپتالوں میں تقریبا  216 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔جن میں سے 150 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔جبکہ باقی مریضوں کو بھرپور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔نشتر ہسپتال میں 70 ،چلڈرن کمپلیکس میں 46 جبکہ فاطمہ جناح وویمن ہسپتال میں 30  اور دیگر نجی میں 70 مریض داخل ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن