لڑکیوں کو مارننگ واک کے دوران موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم لڑکوں نے چھیڑا، ایک کو پکڑ نے پر دوسرے نے فائرنگ کر دی


   مظفر گڑھ ، خان گڑھ ،منڈا چوک( نامہ نگار،خبر نگار )  چھیڑخوانی سے روکنے پرفائرنگ ، لڑکیوں کا بھائی قتل،باپ زخمی،وزیر اعلی کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی، تفصیل کے مطابق خان گڑھ میں کمال پور پل کے نزدیک گزشتہ صبح 2 لڑکیوں کو واک  کے دوران موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم لڑکوں کو چھیڑنے سے لڑکیوں کے باپ اور بھائی نے روکتے ہوئے ایک لڑکے کو پکڑا تو دوسرے نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے، 22 سالہ عبدالغفور ولد عبدالشکور کی موقع پر ڈیتھ ہو گئی جبکہ اس کا 60 سالہ والد عبدالشکور ولد حاکم شدید زخمی ہے، ابتدائی طبی امدادکے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے ،مقتول اور زخمی دونوں بستی مغل والا کے رہائشی بتائے گئے ہیں، پولیس کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیموں نے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں،پولیس تھانہ خان گڑھ نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔ واقعہ پر وزیراعلیٰ  نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ناحق نوجوان کی جان لینے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...