اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) ملک بھر میں جدت انگیز ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کے ذریعے مالیاتی خدمات کا فروغ دینے کے مشن کے لئے کیئر انٹرنیشنل ان پاکستان (سی آئی پی) کے ساتھ اشتراک کررہا ہے۔ یہ اشتراک کیئر کے اگنائٹ پروجیکٹ کے زیر اہتمام ہے جس کے لئے ماسٹر کارڈ سینٹر فار انکلوسو گروتھ کی جانب سے وسائل فراہم کئے گئے تاکہ کاروباری افراد بالخصوص خواتین کے لئے مالیاتی اور ٹیکنالوجیکل رسائی کو کارآمد بنایا جائے۔ اگنائٹ پروجیکٹ کیئر اور ماسٹر کارڈ کے سماجی شعبے سینٹر فار انکلوسو گروتھ کے درمیان عالمی اشتراک کا حصہ ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کی خصوصی مشیر رومینہ خورشید عالم نے ملک میں کاروباری خواتین کی مالیاتی خدمات میں اضافے کے لئے منظم طریقہ کار میں بہتری لانے کے لئے ایم ایم بی ایل اور کیئر انٹرنیشنل کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا ہے۔ اس پروگرام میں ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام نے کہا کہ پاکستان میں لگ بھگ 100 ملین افراد بینکنگ سہولیات سے محروم ہیں جن میں 82 فیصد خواتین ہیں۔