کہوٹہ (نامہ نگار) بجلی اور مہنگائی کے ستائے ہو ئے لوگوں کو نئے پاکستان کی یاد ستانے لگی ملک بھر کی طر ح کہو ٹہ شہر اور اس کے اطراف میں بجلی بہت زیادہ جانے لگی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کی وجہ سے بچے بڑے اور خواتین تنگ ہو نے لگے نہ صرف دن کو بلکہ رات کو بھی کئی گھنٹے بجلی بند ہونے لگی عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے کسی بھی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا ان کا کہنا تھا کہ اب لود شیڈنگ صرف ایک گھنٹہ ہو گئی جبکہ بجلی ایک گھنٹہ رہتی ہے اور کہی گھنٹوں بند رہتی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان پرانے پاکستان سے بہت بہتر تھا جہاں ہم کو ضروریات زندگی کی چیزیں مل جاتی تھی بجلی بند ہو نے کے باوجودبل بہت زیادہ آتے ہے ہیںجو عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتے ہیں کاروبا ر کا زیادہ دارو مدار بجلی پر ہے عوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی غیر اعلانییہ لوڈشیڈنگ ختم کیا جائے۔
بجلی،مہنگائی کے ستائے ہو ئے لوگوں کو نئے پاکستان کی یاد ستانے لگی
Jun 15, 2022