جنڈ ( نامہ نگار) میاں محمد ایوب کو پنجاب کے سینئر وزیر حسن مرتضیٰ کا مشیر خاص بننے پر ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیںگذشتہ روز پیپلز پارٹی کے ممبر میڈیا سیل جاوید خان نے اپنے بیان میں کہا کہ میاں محمد ایوب پیپلز پارٹی کے ایک انتہائی مخلص و متحرک رہنما ہیں جو پی پی پی کے کارکنوں کی آواز اور انکے دلوں کی دھڑکن ہیں ماضی میں پیپلز یوتھ پنجاب کے صدر کی حیثیت سے پارٹی کیلئے نمایاں خدمات اور اپنا جاندار سیاسی کردار ادا کرچکے ہیں میاں محمد ایوب کی بطور مشیر تعیناتی سے پیپلز پارٹی کے ورکروں میں خوشی کی لہر توڑ گئی ہے ان سے قوی امید ہے کہ وہ پارٹی جیالوں کے حقوق ومفادات اور پارٹی کی تعمیر وترقی کیلئے پہلے سے گئی گنا بڑھ کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
میاں ایوب کو سینئر وزیر حسن مرتضیٰ کا مشیر خاص بننے پر مبارکباد،جاوید خان
Jun 15, 2022