بوچھال کلاں( نامہ نگار) ضلع چکوال کی اکلوتی صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتنے والے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ملک تنویر اسلم سیتھی کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ان کی وزارت کنفرم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی مبارکبادوں کے اشتہارات ٹاپ ٹرنٹ رہے ملک تنویر اسلم سیتھی اس سے قبل بھی صوبائی وزیر رہ چکے ہیں اور مشکل حالات میں بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے رہے جس پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے ان پر اعتماد کیا اور انہیں مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کا نائب صدر بنا دیا گیا اور آج انہیں ایک بار پھر صوبائی کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔
ضلع چکوال میں ن لیگ کی اکلوتی سیٹ جیتنے والے ایم پی اے ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی کی وزارت کنفرم
Jun 15, 2022