ڈاکخانہ چوک ،مال روڈ پر منچلے نوجوانوں کی ہلڑبازی معمول بن چکی

Jun 15, 2022

  مری(نامہ نگار خصوصی )ٹورازم پولیس مری کی تعیناتی سیاحوں کوسکیورٹی فراہم کرنے کیلئے کی گئی مگر ڈاکخانہ چوک اورمال روڈ پر منچلے نوجوانوں کی ہلڑبازی معمول بن چکی ہے۔ تاجروں اورکاروباری حلقوں کے مطابق رات گئے تک منچلے نوجوان ہلڑ بازی کرتے رہتے ہیں جسکے باعث سیاح فیملیوں کو پریشانی کاسامنا کرناپڑتا ہے ۔ایسے میں ٹورازم پولیس کے افسران اوراہلکا ر ان کوروکنے یاانکے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہتے ہیں۔ تاجروں نے ایس پی کوہسار ڈویثرن مری اورایس ڈی پی اوسرکل مری سے مطالبہ کیا کہ ٹورازم پولیس کے اہلکاروں کوجس مقصدکیلئے تعینات کیاگیا ہے وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں اورہلڑ بازی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔

مزیدخبریں