تربیلا(ملک فضل کریم سے)تربیلا بجلی گھر سے پیدا ہونے والی بجلی کے جس کو تربیلا سوئچ یارڈ کے ذریعے ملک کو فراہمی کی جاتی ہیں کہ قریب جھاڑیوں و گھاس میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی تربیلا ڈیم کے فائر بریگیڈ کی گاڑیا ں فوری طور پر پہنچ گئیں ۔ اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے آگ کو سوئچ یارڈ تک پہنچنے سے روک لیا۔ تربیلا ڈیم کے آگ بجھانے والے عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا ۔ اگر آگ مزید تربیلا سوئچ یارڈ میں داخل ہو جاتی تو ملک کا بہت بڑا نقصان ہوتا اور پورے ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو جاتا ۔مگر آگ بجھانے والے عملے نے زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تربیلا بجلی گھر کے سوئچ یارڈ کو آگ سے محفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تربیلا بجلی گھر کے سوئچ یارڈ کے قریب جھاڑیوں و گھاس آگ لگ چکی ہے مگر ابھی تک غیر زمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ جی ایم تربیلا پاور ہاؤس آصف جان کو چاہیے کہ اس آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لیا جائے اور اس کے تدارک کے لیے انتظامات کیے جائیں ۔اگر تربیلا انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئے اور کوئی تربیلا سوئچ یارڈ کے لیے حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے تو ملک موجودہ حالات میں جب پہلے ملک میں بجلی کا شارٹ فال ہے تربیلا سوئچ یارڈ کے نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ لہذا انتظامیہ کو تربیلا سوئچ یارڈ جس کے ذریعے پورے ملک کو بجلی فراہم ہوتی ہے کی سیفٹی کو یقینی بنانا ہو گا ۔