دینہ ( نامہ نگار)دینہ قائد اعظم ٹاؤن چو نگی نمبر 5کے رہائشی حاجی ارشد محمود ولد عبدالخالق گھر سے شو روم پر کھانا دینے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ گلی میں ٹاور کے قریب 2مو ٹر سائیکلوں پر سوار4مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہو ئے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہو ئے مو ٹر سائیکل 125مالیتی ڈیڑھ لاکھ کا چھین کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ، ڈاکو دیدہ دلیری کے ساتھ فائرنگ کرتے ہو ئے با آسانی کے ساتھ مو ٹر سائیکلوں پر روانہ ہو گئے ،علاقہ میں خوف و ہراس ، یاد رہے کہ آئے روز مو ٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ، عوام نے ڈی پی او جہلم سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ۔